حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں صحابی جلیل حضرت سلمان محمدی (رض) کے مزار کے سکریٹری جنرل

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں صحابی جلیل حضرت سلمان محمدی (رض) کے مزار کے سکریٹری جنرل



16/4/2024


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   مرکزی دفتر نجف اشرف میں صحابی جلیل حضرت سلمان محمدی (رض) کے مزارکے جنرل سکریٹری جناب حسن ھادی الجبوری صاحب کا ان کے وفد کے ہمراہ استقبال فرمایا ۔

مذکورہ ملاقات میں طرفین نے  ان طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جس کے نتیجے میں ائمہ اطہار علیھم السلام ، اولیاء صالحین اور اصحاب منتجبین  کی حیات طیبہ کی نشر و اشاعت  میں ایسے طریقے اختیار کئے جائیں کہ وہ   منارے ہوں  اور لوگ اس سے تمسک اختیار کرتے رہیں اور فیضیاب ہوتے رہیں ساتھ ساتھ امت میں اتحاد اور جانبداری اور انتہا پسندی کے تمام مظاہر سے دور رہیں۔

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں