ویٹیکن میں ایرانی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کی مرکزی دفتر آمد

ویٹیکن میں ایرانی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کی مرکزی دفتر آمد



22/4/2024


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   مرکزی دفتر نجف اشرف میں ویٹیکن میں اسلامی جمہوری  ایران کے سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم فرمایا  ۔

ملاقات میں مذاہب بالخصوص اسلامی اور عیسائی مذہب کے درمیان مشترکہ اہداف کو مضبوط کرنے اور ان کی حمایت اور فعال کرنے کی اہمیت پر بات ہوئی  ۔

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے رواداری کے اصولوں اور حقیقی اسلام محمدی کے اقدار کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا اور ان مشترکہ  الہی اصولوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا جن پر انسانی فطرت کی بنیاد رکھی گئی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ نسل انسانی اور اسکی ثقافت اور مذہبی شناخت کا تحفظ کیا جائےتاکہ معاشروں کو درپیش سلوکی و اخلاقی  انحرافات اور بے ضابطگیوں کو روکا جا سکے۔

انہوں نے مہمان وفد کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی دعائیں نقل کی۔

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں