مرجع عالی قدر (دام ظلہ)کے دفتر کی جانب سے لبنان میں امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کی مجلس عزاء منعقد

مرجع عالی قدر (دام ظلہ)کے دفتر کی جانب سے لبنان میں امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کی مجلس عزاء منعقد



30/4/2016


لبنان میں مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب سے  امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر ایک مجلس منعقد کی گئی

یہ مجلس لبنان اور شام میں آپکے وکیل شیخ علی بحسون صاحب کی نگرانی میں ہوئی اور  آپ خود بھی تشریف فرما رہے  اس مجلس میں بعض دانشور حضرات و مؤمنین کرام شریک تهے

مجلس میں ان اشیاء کا ذکر کیا گیا جو ماضی کی کوشش سے حاصل ہوئیں وہ سبق و عبرتیں جو امام علی نقی علیہ السلام سے ہم تک پہنچیں ، ان ظلم و ستم کا ذکر بھی کیا جو اہل بیت پر ڈھائے گئے اس بات کی ضروت و اہمیت کو بھی بیان کیا گیا کہ عالم اسلام کو ان سے ہدایت حاصل کرنی چاہئے اگر یہ ہستیاں نہ ہوتیں تو اسلام کا کوئی نام لینے والا نہ ہوتا

مجلس کے اختتام میں ولی اللہ اعظم (عجل الله تعالى فرجه)کے جلد ظہور کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ  ان کے نقش قدم پر چلنے و امت اسلامیہ کو انہی سے حق و ھدایت کا راستہ اختیار کرنے کی توفیق عطاء ہو اور اللہ کی ذات مراجع عظام کی حفاظت فرمائے ان سے مستفید ہونے کی توفیق عنایت فرمائے

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں