پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



28/1/2017


لاہور اور ڈیرہ غازی خان سے آے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ علامہ حلی قدس سرہ نے اپنی نمازوں کی تین دفعہ قضا پڑھی حالانکہ ان کی پوری زندگی میں کوئی نماز قضا نہیں تھی اور اسی طرح آیت اللہ العظمی السید خوئی قدس سرہ نے وصیت فرمائی تھی کہ انکی ساری زندگی کی نمازوں کی قضا پڑھی جائے اور مزید یہ فرمایا کہ میرے نزدیک ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو اکٹھا پڑھنا زیادہ ثواب رکھتا ہے آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں