دفتر مرجع تقلید ایت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی صاحب (حفظہ اللہ ) نے مومنین کی خدمت میں احیاء شہادت جناب فاطمہ زہرا (علیہا السلام) پر ایک جلوس عزاء کا اہتمام کیا

دفتر مرجع تقلید ایت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی صاحب (حفظہ اللہ ) نے مومنین کی خدمت میں احیاء شہادت جناب فاطمہ زہرا (علیہا السلام) پر ایک جلوس عزاء کا اہتمام کیا

10/2/2017




دفتر مرجع تقلید نے مومنین کی خدمت میں شہادت جناب فاطمہ زہرا (علیہا السلام) پر ایک جلوس عزاء کا اہتمام کیا یہ جلوس مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی صاحب  (حفظہ اللہ ) کے دفتر سے صحن امام علی علیہ السلام میں پہنچا اورشہادت جناب فاطمہ زہرا (علیہا السلام) پر پرسہ پیش کیا جس میں علماء حوزہ علمیہ ، محترم اساتذہ و طلباء اور مومنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی 

جلوس عزاء دفتر مرجع عالی قدر  (حفظہ اللہ ) سےنکل کر شارع رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے گذرتا ہوا حرم امام علی علیہ السلام میں داخل ہوا داخل حرم مبارک مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی صاحب نے شرکت کی اس جلوس میں مجلس و ماتم کے بعد مولا علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا.

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں