لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر(دام ظله) کے وکیل حجۃ الاسلام مولانا شیخ علی بحسون سے سویزرلینڈ کے سفیر فرانسوباراسی کی لبنان میں ملاقات

لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر(دام ظله) کے وکیل حجۃ الاسلام مولانا شیخ علی بحسون سے سویزرلینڈ کے سفیر فرانسوباراسی کی لبنان میں ملاقات



25/2/2017


اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے عالمی اور علاقائی حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے خصوصا لبنان ، خلیج عرب اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بھی بات کی

حجۃ الاسلام مولانا شیخ علی بحسون نے دہشت گردی سے نجات کے لیے ایک دوسرے سے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہےاس بات کی بھی تاکید کی کہ مغربی ممالک خصوصا سویزر لینڈ کی عوام کو یہ بات ذہن نشیں کرنی چاہیے کہ یہ دہشت گرد جو دنیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں انکااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑہ رکہا ہے جو اسلام کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے

مزید کہا کہ دنیا کو پیغام مرجعیت سمجنھے کی ضرورت ہےعلاقے میں مرجعیت کی وجہ سے امن کی بحالی اور پوری دنیا میں قیام امن کا عظیم کردار ہے

سویزرلینڈ کے سفیر نے مرجیعت کی کوششوں کو سراہا اور اس پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے لبنان اور سویزرلینڈ کے اچھے تعلقات کی خواہش کی

یہ ملاقات حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے دوران ہوئی

 

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں