امریکہ برطانیہ انڈیا اور پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام سے ملاقات

امریکہ برطانیہ انڈیا اور پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام سے ملاقات

25/2/2017




امریکہ لندن کارگل کراچی پارہ چنار لاہور اسلام آباد چکوال ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اھل بیت علیہم السلام کی ولایت کے علاوہ نجات نہیں ہے. اور مزید اس بات پر زور دیا کہ جب آپ زیارت سے واپس جائیں تو آپ کے چلنے سے اور آپ کی زبان سے لوگوں کو ہدایت ہو. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں