شیعان اہل بیت علیہم السلام حشد شعبی کے یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور حکومت عراق ان یتیموں کو اچھی زندگی کی ضمانت دے

شیعان اہل بیت علیہم السلام حشد شعبی کے یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور حکومت عراق ان یتیموں کو اچھی زندگی کی ضمانت دے



11/3/2017


مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے فرمایا کہ شیعان اہل بیت علیہم السلام کو یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے خصوصا حشد شعبی کے یتیموں سے خندہ پیشانی سےپیش آنا چاہیے ان سے محبت کے ساتھ  جو بھی اچھے انداز سے پیش کیاجا سکتا ہے پیش کرنا چاہیے تاکہ ان کو یہ لگے کہ وہ سرزمین عراق کی عزت و شرف ہیں

مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے مزید فرمایا کہ ہمیں حشد شعبی کی حمایت میں دوسروں سے بہتر ہونا چاہیے

حشد شعبی نے عراقی شہروں کو تکفیریوں سے آزاد کرانے میں عظیم معرکہ فتح کیا ہے۔

اس محفل میں ضلع میسان سے قبائلی بزرگان اور کثیر تعداد میں مومنین شریک تھے۔

مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے آخرمیں فرمایا کہ عراقیوں نے ان فتوحات سے اپنی عظیم قدرت و ہمت کوثابت کیا ہے انہوں نے مقامات مقدسہ اورعراقیوں کے دفاع میں بغیر مذہب وملت اپنے آپ کو فنا کرتے ہوئے اپنے خون سے سرزمین عراق کو سرسبز کیا ہے۔

مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ شہداء کے گھرانوں کی مدد کرے تاکہ وہ اچھی زندگی گزار سکیں اور عراقی حکومت ہر قسم کی کوتاہی سے گریز کرے۔

 

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں