مسجد کوفہ وملحقہ مزارات کے جنرل سکریٹری نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات کی

مسجد کوفہ وملحقہ مزارات کے جنرل سکریٹری نے اپنے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات کی



20/3/2017


مسجد کو فہ اور ملحقہ مزارات کے جنرل سکریٹری نے اپنے وفد کے  ہمراہ مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے ملاقات کی جس میں مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے فرمایا کہ اسلامی دنیا میں اس مسجد کی عظیم شان ہے اس کےساتھ  ہی مسجد کے تاریخی وفکری اور دینی حوالے سے اثرات پر بھی روشنی ڈالی 

مزید فرمایا کہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے دور میں یہی  سب سے بڑا مدرسہ تھا جہاں سے حقیقی اسلام  پھیلا  

مقامات مقدسہ اورمراقد معظمہ میں خدمت کرنا مؤمن کے لیے عظیم شرف ہے خادم کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی تمام کاوشوں کو ان عتبات مقدسہ  کے  زائرین کی خدمت میں پیش کرے اس کی ترقی و سر بلندی انہی خدمات سے ممکن ہے  

اس کے علاوہ مرجع عالی قدر(دام ظلہ) کو اس مسجد میں ہونے والے تعمیری کام سے اگاہ کیا جس سے اس مسجد میں زائرین کے لیے ایک روحانی فضاء قائم ہو سکےاور دیگر اقسام کے کام جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرسکیں آخر میں آئے ہوئے وفد نے اپنی زیارت کا اختتام  مرجع عالی قدر(دام ظلہ) کے لیےصحت و سلامتی کی  دعا  پر کیا

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں