روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی مرجع عالیقدر(دام ظلہ) سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی مرجع عالیقدر(دام ظلہ) سے ملاقات

28/3/2017




مرجع عالی قدر(دام ظلہ) سے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک سے آئے ہوئے خادموں نے ملاقات کی جس میں مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے فرمایا کہ زائرین کے لیے ان تمام اشیاء کو مہیا کریں جن کی زائرین کو ضرورت ہوتی ہے ان میں ایسے وسائل کو استعمال کریں جن کے ذریعے روحانی ماحول قائم ہوسکے اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی شایان شان ہو 

مرجع عالی قدر(دام ظلہ) نے مسؤلین حرم مبارک اورمنصوبہ بندی کرنے والے حضرات کو حرم مبارک کی چھت کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچنے پر مبارک باد دی

مرجع عالی قدر(دام ظلہ) کو وفد کی جانب سے مھرجان ربیع(بہار فیسٹیول)کے بارے میں بھی بتایا گیا آپ نے اسکی کامیابی کے لیے دعا کی۔

 

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں