سعودی عرب سے آئے ہوئے مؤمنین نے مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات کی اور مرجع عالی قدر دام ظلہ سے شفیقانہ نصیحتوں کو سنا

سعودی عرب سے آئے ہوئے مؤمنین نے مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات کی اور مرجع عالی قدر دام ظلہ سے شفیقانہ نصیحتوں کو سنا



8/4/2017


مرجع عالی قدر دام ظلہ نے سعودی عرب کے مؤمنین سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ عراق کے مقامات مقدسہ سے قریب ہوتے ہوئے اسکے روحانی ماحول سے فیض یاب ہونا چاہیےاور زیارت کے دوران استغفار، دعائیں اور نماز جیسی عبادات سےاللہ سبحانہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہئے۔

جنّت کی چابیوں  کے حصول کے لیے فقط اس جگہ پر آجا نا ہی کافی نہیں ہے جب تک کہ زائرکے کردار میں مثبت تبدیلی نہ آجائے اور وہ جس معاشرے میں رہتا ہے اس میں اپنے بلند اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصیت سے نجات حاصل کرے۔

اس کے بعد مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اللہ تعالی فقط متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے اور یہ بھی تاکید کی کہ زائر جب قبر معصوم علیہ السلام پر پہنچے تو جو لغزشیں اور گناہ اس سے سرزد ہوئے ہیں ان کا اعتراف کرے اور اللہ تعالی سے انکی مغفرت طلب کرے اور اس پر امام علیہ السلام  کو گواہ بنائے

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں