پاکستان انڈیا اور برطانیہ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان انڈیا اور برطانیہ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



28/4/2017


لکھنؤ، بمبئی، گجرات، لاہور، کراچی، سیت پور اور لندن سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمیٰ سے علمی استفادہ کرناتھا۔ اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا جو نجف اشرف اور کربلا میں اپنے آپ کو نہ بدل سکے تو وہ اپنے آپ کو کہاں بدلے گا۔ مزید برآں یہ فرمایا کہ مولا حسین علیہ السلام کی شفاعت سے یہاں سے مغفرت کی خیرات لے کر جائیں۔ آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں