کفیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

کفیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



28/4/2017


مولا عباس علیہ السلام کے روضہ کی طرف سے کربلا میں بنائے گئے کفیل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمیٰ سے علمی استفادہ کرناتھا۔ اس ملاقات میں ڈاکٹروں نے میڈیکل سے متعلق سوالات کے جوابات مرجع عالی قدر دام ظلہ سے دریافت کیے۔ اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ ڈاکٹر کے لیے اخلاق بہت اہم چیز ہے اور ڈاکٹر کو مریض کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا چاہیے. آخر پر ڈاکٹروں نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نیز یہ بھی یاد رہے کہ ان تمام ڈاکٹروں کا تعلق پاکستان سے تھا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں