حشد شعبی کے جوان مرجع عالی قدردام ظلہ کے محضرمبارک میں

حشد شعبی کے جوان مرجع عالی قدردام ظلہ کے محضرمبارک میں



7/5/2017


میرے بیٹوں کی ثابت قدمی اور قربانیوں کی وجہ سے ہی فتح حاصل ہوئی اور عراقی دشمن نیست و نابود ہوئے 

مرجع عالی قدردام ظلہ نے فرمایا کہ سرزمین عراق کے جن علاقوں کو داعش دہشت گرد گروہ نے ناپاک کیا ہے اس کی آخری بالشت کی تطھیر تک جنگ جاری رہے گی

ان فتوحات کی طرف بھی اشارہ کیا جنکو حشد شعبی اور سکیورٹی فورسسز نے ملکرحاصل کیا جس نے پوری دنیا کو حیران کردیا

ان بہادروں کی ثابت قدمی ، قربانی اور عقیدے کی پختگی نے دہشت گردوں کو کچل کر رکھ دیا اور بہت سے علاقے جو دہشت گردوں کے قبضے میں تھے ان علاقوں کو دہشت گردوں کی نجاست سے پاک کرلیا گیا

مرجع عالی قدردام ظلہ نے مزید فرمایا کہ شہداء کے گھرانوں اورزخمیوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے انکی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے اوراس بات کی تاکید کی کہ جو مجاہدین میدان جنگ میں ہیں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق ہرطرح انکی مدد کرے تاکہ مکمل سرزمین عراق آزاد ہو سکے

مرجع عالی قدردام ظلہ نے یہ  نصیحتیں بصرہ سے آئے ہوئے حشد شعبی کے جوانوں سے ملاقات کے دوران کہیں اور آخرمیں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی تمام عراقیوں کو امن و سلامتی اور حشد شعبی کو فتح نصیب کرے

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں