رہبرانقلاب اسلامی ایران آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ کا خصوصی وفد محضر مرجعیت میں

رہبرانقلاب اسلامی ایران آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ کا خصوصی وفد محضر مرجعیت میں



14/5/2017


مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مہمان وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے حقیقی اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ رسول اعظمؐ اور ان کے اہلبیت علیہم السلام اس حقیقی اسلام کا آئینہ ہیں اور اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے رسول اکرمؐ اور ان کے اہلبیتؑ  کے شرف و منزلت پر بعض مثالیں بھی پیش کیں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مہمان وفد کے سامنے نجف اشرف کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے امیر المؤمنینؑ سے نقل ہوئی روایت رسولؐ کا ذکر کیا کہ جس میں ارشاد ہوا ہےکہ کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کے لئے اسی چیز کوپسند نہ کرے جسکو اپنے لئے پسند کرتا ہے میں نجف اشرف سے محبت کرتا ہوں اورچاہتا ہوں کہ تمام مؤمنین نجف اشرف سے محبت کریں۔

آئے ہوئے مہمان وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کا ان کے ارشادات اور قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں