مرجع عالیقدر دام ظلہ کے فرزند علی اکبرؑ بریگیڈ کے شہید کی نماز جنازہ کی امامت کرتے ہوئے۔

مرجع عالیقدر دام ظلہ کے فرزند علی اکبرؑ بریگیڈ کے شہید کی نماز جنازہ کی امامت کرتے ہوئے۔

21/5/2017




مرجع عالیقدر دام ظلہ کے مرکزی دفتر کے مدیر اور انکے فرزند ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ علی نجفی دام عزہ نے الحضر کے مقام پر علی اکبرؑ بریگیڈ کے شہید ہوئے جوان کی نماز جنازہ کی امامت فرمائی نماز جنازہ اور دعا کے بعد فرزند مرجع عالیقدر دام ظلہ نے فرمایا کہ شہید نے اپنا پاک و طاہر خون مجرم داعشی دہشت گردوں کی جانب سے غصب کئے گئے جگہوں کو آزاد کرانے میں قربان کر دیا تاکہ عراقی عوام امن و استقرار کے ساتھ زندگی بسر کر سکے۔ شہید کو اور ان کے متعلقین کو بھی مبارک ہو کہ جنہوں نے رسول اللہؐ کی اطاعت میں ان کی قربانی پیش کی۔ شہید کے والد کو بھی مبارک ہو کہ جنہوں نے تشیع اور خندہ پیشانی کو حتی کہ تعزیت پیش کرنے آنے والے لوگوں کے استقبال میں اپنا شعار سمجھا۔

موصوف نے بعد میں تشیع جنازہ میں بھی شرکت فرمائی اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں