لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکیل ملکوں کے دورے پر۔

لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکیل ملکوں کے دورے پر۔



14/6/2017


عربی اور اسلامی ممالک کے درمیان گہرے اور بھائی چارگی پر مشتمل تعلقات اور رواداری کی تہذیب کو عام کرنے پر زور۔

لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر(دام ظلہ) کے وکیل حجۃ الاسلام علامہ شیخ علی  بحسون(دام عزہ) نے کئی عربی اور اسلامی ملکوں کے دورے کے درمیان ان ملکوں کے آپس میں تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور فرمایا کہ یہ سارے ملکوں کے حق میں ہے۔

وکیل محترم کے دفتر سے تعلق رکھنے والے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ موصوف نے اپنے دورے کے درمیان ان مسئلوں پر گفتگو اور تبادل رائے کیا کہ جس کا تعلق ان تمام ملکوں سے ہے۔ جس میں ان ملکوں کے درمیان موجود بھائی چارگی پر مشتمل تعلقات کہ جو ان ملکوں کے باشندوں کے اندر موجود ہیں خاص کر وہ طاقتیں اور صلاحیتیں کہ جو انہیں ترقی اور تطور میں اور اکثر شعبوں میں قیادت کرنے کا اہل بناتی ہیں۔

محترم موصوف نے رواداری کی تہذیب کو عام کرنے اور ایک ہی ملک کے باشندوں کو پُرامن آپسی میل جول پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کے آپسی اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے متشدد افکار اور عرب ملکوں میں موجود تکفیریت سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر تاکید فرمایا۔

موصوف عمان کے دورے کے بعد کویت اور شام بھی تشریف لے گئے جہاں مختلف دینی مدارس، حوزات علمیہ اور دینی مراکز کا دورہ بھی کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں