مرجعیت میدان جنگ سے شہداء کے گھروں اور زخمیوں کی احوال پرسی تک

مرجعیت میدان جنگ سے شہداء کے گھروں اور زخمیوں کی احوال پرسی تک



10/7/2017



حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف ’’ اللہ نے دشمنان دین و وطن پر مومنین کی مدد کی اور موصل کی آزادی سے داعش کے ظلم و ستم اور انکی گمراہیوں کے خاتمے کا آغاز ہوا‘‘


’’شھداء کے پاک خون، بہادروں کے زخموں ، مجاہدین کی قربانیوں کے ذریعہ خدا نے ہماری مددفرمائی اور خدا کی مدد اور شفقت سےباقی دہشت گردوں کا بھی خاتمہ ہوگا‘‘


شہداء کے یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھتےہوئے فرمایا


’’تمہارے آباء کا خون اور تمہارا صبر اسلام، عراق اور عراقیوں کیلئے فخر ہے"


حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے موصل میں حاصل ہوئی فتح کے ساتھ شہداء کے اہل خانہ سے انکے گھر اور زخمیوں سے ہاسپیٹل جاکر انکی احوال پرسی کیا۔


مرجع عالی قدر (دام ظلہ) نے فرمایا کہ عراق کی کامیابی انکی عزت، انکی یکجہتی عراق کے شہداء اور انکی قربانیاں ہیں۔


ہمیشہ تاریخ لکھے گی کہ عزت و کرامت عراقیوں کیلئے انکے ہی فضل و کمالات کی وجہ سے ہے۔


آپ نے فرمایا کہ صالح اور نیک بندوں کو دشمنان دین و وطن پر مدد کرنے والے خدا نے مومنین کی مدد کی ہےاور اس ذات اقدس نے ہماری عظیم شھادتوں اور صالح ماؤں کی قربانیوں کو با برکت ثمرے سے نوازا اور اللہ تعالیٰ نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے والے داعشی دہشت گردوں کا شہیدوں کے خون، بہادروں کے زخموں، مجاہدوں کی قربانیوں کی مدد سےقلع قمع کیا اور انہیں ذلیل و رسوا کیا۔


وہ مائیں جان لیں کہ جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو امام حسین ؑ اور باقی ائمہؑ پر قربان کیا ہے کہ وہ روز قیامت جناب فاطمہ زہرا ؑ کی خصوصی شفاعت کی مستحق ہیں۔


مرجع عالیقدر دام ظلہ نے شہداء کے یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھتےہوئےحوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے انکے لئے عزت و احترام اور شجاعت آمیز کلمات پیش کئے۔


اسکےعلاوہ مرجع عالیقدر دام ظلہ نے الصدر ہاسپیٹل میں زیر علاج زخمیوں کی احوال پرسی کرتے ہوئے ان سے فرمایا کہ آپ کے زخم عزت و شرف اور فخر کا نشان ہیں خدا نےانہیں کے ذریعہ مقدس مقامات اور عزتوں کی حفاظت کی ہے، اسی کے ذریعہ خدا نے ہمیں عزت کی زندگی عطا کی ہے اور آپ کے یہ زخم رسول اسلام ؐ اور انکی پاک اولاد ؑ سے شفقت کا آپ کو مستحق بناتی ہے۔










ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں