صوبہ نینوی سے آئے ہوئے افراد کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات ( آپ نے تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا کہ عراق کی وحدت ریڈ لائن ہے )

صوبہ نینوی سے آئے ہوئے افراد کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات ( آپ نے تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا کہ عراق کی وحدت ریڈ لائن ہے )



5/12/2017


مرجع عالی قدر دام ظلہ نے صوبہ نینوی اوربالخصوص ایزیدی قبیلے سے آئے ہوئے افراد سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ عراق کی وحدت ریڈ لائن ہے اس کو کسی بھی حالت میں عبور نہیں کرنے دیا جائے گا  بیشک عراقی عوام مساوی ہے جسکو عراق کی مٹی یکجا کرتی ہے اس پاک مٹی سے کبھی بھی بےوفائی نہیں برتی جائے گی
آپ نے فرمایا کہ فرزندان عراق جس حال سے گذرے ہیں اس سے عظیم درس حاصل کرنا چاہیے
 ان  سے حوصلہ افزائی حاصل کرنا چایئے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے عبرت بنے اور عراقی نوجوان اپنے ملک کے لئے ہرقسم کے خطرات جو اس وطن کی مٹی کو لاحق ہوں ان کے لیے مضبوط قلع بنیں کیوں کہ عراق کے مقدسات ، جان و مال اور وحدت ہر لحاظ سے بلند ہے
آئے ہوئے وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ کی نصیحتیں کرنے پرشکریہ ادا کیا اور اس گفتگو کا جس سے مرجعیت دینیہ کو ہر عراقی کے لیے والد سے تعبیر کیا جاتا ہے کیونکہ یہی تمام عراقیوں کی امان کی ضمانت ہے ۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں