حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ فرقہ واریت، انتہا پسندی، کشیدگی اب واپس نہیں آئےگی

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ فرقہ واریت، انتہا پسندی، کشیدگی اب واپس نہیں آئےگی



1/1/2018


ہم پر واجب ہے کہ ہم عراقی دشمنوں کی طرف سے عراقی معاشرے میں لگائی گئی آگ کو بجھائیں
پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے قانون اور دستور کی ہر طرح کی مخالفت کو مرجعیت مسترد کرتی ہے
مرجع عالی قدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے اکابر علمائے اہل سنت والجماعت برای فتوی و دعوت کے خصوصی وفد کا مفتی عراق کے خصوصی نمائندے (محترم جناب احمد حسن طہ) کے ہمراہ اپنے دفتر میں استقبال کیا
آپ نے آئے ہوئے مہمان وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ نجف اشرف میں مرجعیت کی رائے ہے کہ عراق میں امن و سلامتی سے زندگی بسر ہو اگر کسی گروہ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچتا ہے تو اس میں سب کا نقصان ہے اسلیئے ہم لوگوں کو چاہیئے کہ ہم کوئی ایسا موقع نہ دیں جسکے نتیجے میں انتہا پسندی، کشیدگی جنم  لے۔ خدا کی مدد سے انتہا پسندی، کشیدگی کے ایام اسطرح گذر گئے ہیں کہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام تائیدہ نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عراق کی وحدت اور حاکمیت کی حفاظت کرنی چاہیئے،  وحدت  کے عناصر کو مضبوط کریں اور اختلاف کی صورت میں ہم ایک دوسرے کو معذور شمار کریں۔ ہمیں معاشرے سے ہر قسم کی شدت اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیئے اسی ضمن میں آپ نے تمام فرقوں کے عقائد کے احترام کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی نے تاکید کے ساتھ بیان کیا کہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات اسکے قانونی اوقات میں منعقد کئے جائیں۔ نجف اشرف میں مرجعیت اس معاملے میں ہر طرح کی قانونی اور دستور کی مخالفت کو مسترد کرتی ہے
الشیخ علی النجفی دام عزہ نے تمام فرقوں اور قوموں سے ملکر بنی افواج کی تمام ٹکڑیوں کو اپنا فخر اور اپنی عزت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ  انہوں نے یکجہتی کے ساتھ عراق کی آزادی کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کیا جسکے نتیجے میں شر پھیلانے والی طاقتوں پرکہ جسکے مقابلے سے دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں عاجز تھیں عراق کو کامیابی ملی اور یہ سب کچھ ہمیں ان فقیروں کے پاک خون کی بدولت حاصل ہوا ہے کہ جنہوں نے عراق کے وسط اور جنوب میں اپنا گھر بار چھوڑا تاکہ وہ مغربی حصے کہ جس پر داعش نے غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا، وہاں موجود اپنے بھائیوں کو ان سے آزاد کرائیں
آئے ہوئے وفد نے عراقیوں کے خون کی حفاظت کرنے پر نجف اشرف کے دائمی موقف کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں