مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں ایران اور پاکستان سے آئے ہوئے زائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں ایران اور پاکستان سے آئے ہوئے زائرین



9/1/2018


مرجع عالی قدردام ظلہ نے آئے ہوئے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سرزمین عراق عظیم منزلت کی حامل ہے اس میں آئمہ اطہار(ع)، اولیاء اور صالحین مدفون ہیں اور انکے مقدس روضے ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ خداوندعالم کی مرضی اورارادے سے ائمہ اطہار (ع)، انبیاء (ع) اور صالحین کی قرار گاہ بننے کے بعد عراق ایک عظیم منزلت کا حامل ہے اورجومؤمنین عراق آتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ صاحبان مراقد مقدسہ سے دروس و عبرت حاصل کریں
آپ نے اس جانب بھی اشارہ فرمایا کہ مومنین کرام کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان اوقات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں جسے انہوں نے مقامات مقدسہ میں گذارا ہے تاکہ انکی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے۔
مزید مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مؤمنین کرام کی جانب سے پوچھے گئے شرعی سوالات  کے جوابات بھی دیئے جنہیں زائرین نے بڑے ہی انہماک کے ساتھ سنتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں