اہل بیت (ع) سے تمسک ہی دارین کی ضمانت ہے

اہل بیت (ع) سے تمسک ہی دارین کی ضمانت ہے

3/1/2018




انسان اپنے دینی اور اخلاقی امور میں اہل بیت (ع) کا جو راستہ ہے اس سے تمسک اختیار کرکے ہی دارین کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے
لبنان سےآئے ہوئے امل تعلیمی و تربیتی اداروں کے مشن(جمعیت رسالت) کے ایک وفد نےمرجع عالیقدر دام ظلہ سے انکے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی  
مرجع عالیقدر دام ظلہ نے مہمان وفد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل بیت (ع) کا جو راستہ ہے اس سے تمسک اختیار کرکے ہی دنیا و آخرت میں سعادت حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ مومن کی زیارت کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ پہلے اس شخص اور اسکے بعد معاشرے کے رویے میں بہتر سے بہتر کی طرف مثبت تبدیلی آئے  
آپ نے حضرت فاطمہ زہراء (ع) کی سیرت پاک کے بعض نمونے بھی پیش کیے تاکہ ہر مرد و زن ان سے درس اور عبرت حاصل کرکے حقیقی اسلام محمدی کی طرف دعوت دینے والے بنیں۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں