مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں جمہوریہ اسلامیہ ایران کے کونسلر

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں جمہوریہ اسلامیہ ایران کے کونسلر

3/1/2018




مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں  جمہوریہ اسلامیہ ایران کے کونسلر محترم جناب سید حمید مکارم شیرازی صاحب کا انکے وفد کے ساتھ خیر مقدم کیا  
آپ نے اس ملاقات میں مہمان وفد سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ مؤمنین پر اللہ کا خصوصی کرم ہے کہ اس نے نجف اشرف میں امیرالمؤمنین (ع) کے سائے تلے زندگی گزارنے کی توفیق عنایت فرمائی ، اسلئے ہرمؤمن کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس پاک مٹی کی اہمیت کوسمجھے اورہروہ مقام اور موقعیت کہ جہاں وہ ہے مؤمنین کی خدمت میں مشغول رہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت دینیہ کے شعبے میں مزید بہتری لانے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ملکوں کے زائرین جن مشکلات کا سامنا کرتے ہیں انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کرنا چاہیئے  
 اپنی جانب سے جناب سید شیرازی صاحب نے کونسل خانے میں اپنے کام کےمتعلق  مرجع عالیقدر دام ظلہ کو باور کراتے ہوئے دونوں پڑوسی ملک کے آپسی تعلقات میں مزید بہتری کی اہمیت کو بیان کیا۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں