عرب معاشرہ عظیم صفات کا حامل ہےاور اسلام نے اسکی تاکید بھی کی ہے

عرب معاشرہ عظیم صفات کا حامل ہےاور اسلام نے اسکی تاکید بھی کی ہے



8/1/2018


مرجع عالی قدردام ظلہ نے صوبہ کربلا سے آئے ہوئے مومنین کے وفد سے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی جسمیں آپ نے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں فرمایا کہ اصلی عرب، مہذب اور عظیم معاشرے عظیم صفات جیسے بہادری، کرم، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات، اور اپنے جان ومال اور وطن کی غیرت کے حامل ہوتے ہیں اسلام نے نہ صفات کی تاکید کی ہے اور اسلام نے بھی اسکی تاکید کی ہے ۔  
آپ نے اپنی  تمام ترتوانائیوں کو غریبوں، مسکینوں اور یتیموں پر صرف کرنے کی تاکید کی تاکہ وہ اچھی زندگی گزار سکیں اور انکی ضرورتیں پوری ہو سکے اور غربت کی وجہ سے جو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اسکا خاتمہ ہوسکے یہ کوششیں اللہ اور اسکے رسول (ص) اور انکے اہل بیت علیھم السلام  کے نزدیک بہت عظیم ہیں اور ان ہستیوں نے بھی ان نیک اعمال کے انجام دینے کی تاکید کی ہے جن سے معاشرے میں بہتری آئے اور اسکی حفاظت کی جا سکے.

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں