مرجع عالی قدردام ظلہ کی خدمت میں مختلف ممالک کے زائرین

مرجع عالی قدردام ظلہ کی خدمت میں مختلف ممالک کے زائرین



9/1/2018


مرجع عالی قدر دام ظلہ نے عراق اور دوسرے عرب اور اسلامی ممالک سے آئے ہوئے زائرین سے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کے دوران فرمایا کہ انسان محاسبہ نفس کو اہمیت دے کیونکہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا خطاؤں اور گناہوں سے بچنے، اپنی سمت کو ٹھیک کرنے، راہ ہدایت پر واپس آنے اور اللہ سبحانہ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔  
اسکے بعد آپ نے مزید فرمایا کہ آئمہ اہل بیت (ع) کے سامنے حاضری دینا اور انکے مراقد کی زیارت سے مشرف ہونا اس بات کو لازم بناتا ہے کہ انسان گناہوں کو چھوڑے اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا حاصل کرے تاکہ یہ زیارت انسان کے باطن میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے اور انسان کے روزانہ کے سلوک اور رویے میں بہتر سے بہتر تبدیلی آ سکے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں