مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں نجف اشرف کے مدیر اقامہ (Director of Residence)

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں نجف اشرف کے مدیر اقامہ (Director of Residence)



9/1/2018


مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اپنے مرکزی دفتر میں نجف اشرف کے مدیر اقامہ سے انکے وفد کے ساتھ  ملاقات میں پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ اس شہر کے لوگوں اور اس مقدس شہرمیں آنے والے زائرین کے تمام امور نظام اور قانون کے احترام ،اخلاق اور خندہ پیشانی سے پیش آکر انجام دیئے جائیں۔
اور خصوصا جبکہ نجف الاشرف میں پوری دنیا کے مختلف جگہوں سے ہرسال ہزاروں کی تعداد میں طالب علم آتے ہیں اور یہ سب کچھ  حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی برکت سے ہے جو کہ اس شہر کا شرف ہے اور اس میں دنیا کی سب سے بڑی دینی درسگاہ (حوزہ علمیہ نجف اشرف) ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں