مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق کے وزیر خارجہ

مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق کے وزیر خارجہ



16/1/2018


مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق کے وزیر خارجہ جناب سید ابراہیم الجعفری کا انکے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کیا۔ مرجع عالیقدر دام ظلہ نے مہمان وزیر سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ ضروری ہے کہ عراق میں ہمارے مجاہد بیٹوں نے جو کامیابیاں اور فتوحات حاصل کی ہیں اسکی حفاظت کی جائے، ساتھ ساتھ داعش کے وجود اور عراق کے باہر سے انہیں ملنے والی امداد کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔
محترم وزیر نے اپنی جانب سے مرجع عالیقدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی خدمت میں اپنی وزارت کی کارکردگیوں اور کامیابیوں کو پیش کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں