مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کا زیارت کو آئے ہوئے مختلف وفود سے خطاب دنیا کے کچھ نظام اور حکومتیں اسلامی معاشرے کو داخلی اختلافات

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کا زیارت کو آئے ہوئے مختلف وفود سے خطاب دنیا کے کچھ نظام اور حکومتیں اسلامی معاشرے کو داخلی اختلافات



17/1/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور بیرون عراق سے آنے والے زائرین کے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی دنیا کو اختلافات اور فتنوں کو چھوڑتے ہوئے آپس میں متحد ہوجانا چاہیئے اسلئے کہ کچھ ظالم و جابر نظام اور حکومتیں ان فتنوں اور اختلافات کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی جڑوں کو متزلزل کرنے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ ایسے نظام اور حکومتیں اسلامی معاشرے کو آپسی اختلافات اور کھینچ تان میں الجھا کر ان پر تسلط اختیار کرنا چاہتی ہیں۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ مومنین کو اہل بیت (ع) کے منھج پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے آگاہی رکھنا چاہیئے اسلئے کہ یہی سیدھا راستہ ہے تاکہ فرد اور مجتمع (معاشرہ) مشکلات اور فتنوں سے نجات پاکر سعادت سے بہرہ مند ہو۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے دنیا کے معاشروں کو دعوت دی کہ وہ عراقی معاشرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کریں کہ کسطرح انہوں نے ایک زبان ایک صف اور اختلافات اور فتنوں سے پار پاکردشمنوں سے اپنی زمین کی حفاظت کی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں