مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے ایزیدیوں کے وفد سے خطاب میں فرمایا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پوری کوشش کرے۔

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے ایزیدیوں کے وفد سے خطاب میں فرمایا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پوری کوشش کرے۔



19/1/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ایزیدیوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انکے واقع حال اور دہشت گردوں کی جانب سے جن مجرمانہ افعال کا ان لوگوں نے سامنا کیا اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے وفد کے ساتھ گفتگو میں تاکید کے ساتھ بیان کیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مکمل کوششیں کرے اور اسکے ساتھ ساتھ علاقائی وعالمی ممالک اور تنظیموں تک اپنے رابطے کو وسعت دے تاکہ ان لوگوں کو ان کے گھر والوں تک واپس لانے میں کوئی مدد مل سکے۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے معاشرے میں امن و امان کے ساتھ مل کر زندگی بسر کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ مشکلات کے حل اور مجرموں سے قصاص کے معاملے میں ملک کے اداروں کی طرف رجوع کیا جائے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں