مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے حشد شعبی کے ایک وفد سے خطاب میں فرمایا

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے حشد شعبی کے ایک وفد سے خطاب میں فرمایا



19/1/2018


آپ لوگوں کی قربانیاں عراقیوں کی نظر میں عظیم منزلت کی حامل ہیں اور آنے والی نسلوں کیلئے نمونہ عمل کا کردار ادا کریں گی
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ حشد شعبی کے مجاہدین خدا، اسکے رسول (ص) اور اہل بیت (ع) کے محبوب ہیں اسلئے کہ انہوں نے عقیدہ، دین و مذہب، مقامات مقدسہ اور وطن کیلئے عظیم قربانیوں کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
ان مجاہدوں نے عراق کی حفاظت ان دہشت گرد تنظیموں سے کیا ہے کہ جو  کہ نہ صرف مقامات مقدسہ اور ناموس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے بلکہ عراق کی مومن عوام کے وجود کو ختم کرنے میں کوشاں تھے۔
انہوں نے مجاہدوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپکی یہ قربانیاں عراقی عوام کی نظروں میں عظیم منزلت کی حامل ہیں اور آنے والی نسلوں کیلئے نمونہ عمل کا کردار ادا کریں گی
صوبہ بابل سے مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کی زیارت کو آئے ہوئے حشد شعبی کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ آپ لوگوں نے اپنی فوجی کاروائیوں کے ذریعے داعشیوں کا خاتمہ کیا ہے  لیکن ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اسلئے کہ منافقوں نے معاشرے میں خود کو روپوش کرلیا ہے وہ لوگ آپ کے اور پورے معاشرے کیلئے خطرناک ہیں ان سے قصاص لینے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت کے اداروں کے حوالے انہیں کیا جائے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں