مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے شہداء کی ماؤں اور بیواؤں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے شہداء کی ماؤں اور بیواؤں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا



17/1/2018


بروز حشر خدا شہداء کی ماؤں کا تعارف جناب فاطمہ زہراء (ع) سے انکی قربانیوں کے ذریعہ کرائے گا۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے یوسفیہ سے آئے ہوئے شہداء کے خانوادوں پر مشتمل خواتین کے وفد سے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کے دوران فرمایا کہ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے مومنین پر کئے گئے ظلم و ستم کے دوران اس شہر (یوسفیہ) نے بہت شہداء پیش کئے ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ جو کامیابیاں ملی ہیں وہ آپ لوگوں کی قربانیوں اور ایمان و عقیدے پر ثبات قدمی کا نتیجہ ہیں۔ عراق، مقامات مقدسہ اور حقیقی اسلام محمدی کے دفاع میں یہ خدا کی طرف سے مدد ہے۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ نے بیان کیا کہ بروز حشر خدا شہداء کی  ماؤں کا تعارف جناب فاطمہ زہراء (ع) سے انکی قربانیوں کے ذریعہ کرائے گا۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلام اور تشیع مومنین کیلئے عظیم شرف ہے لہذا واجب ہے کہ اس ہدایت اور ثبات پر مسلسل خدا کا شکر ادا کرتے رہیں تاکہ یہ شرف خدا کی رضا، اسکی قربت اور دنیا و آخرت میں سعادت کا وسیلہ قرار پائے۔
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ نے وفد سے فرمایا کہ ضروری ہے کہ بچوں کی تربیت اور انکی نشو و نما منہج اہل بیت (ع) پر ہو تاکہ منحرف افکار کہ جو مومن جوانوں کے صحیح افکار میں تبدیلی لانے کی کوششیں کر رہے ہیں اسکا سد باب ہو۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ ضروری ہے کہ مومنہ خواتین جناب فاطمہ زہراء (ع) کے اخلاق کو اپنے اخلاق اور اپنے روزانہ کے سلوک و رویے کا معیار بنائیں تاکہ ان (ع) کے راستے پر چلنے والی اور انکے منہج سے تمسک اختیار کرنے والی بن سکیں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں