مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کے نمائندے کی دیالیٰ میں حوزہ علیمہ کی افاضل شخصیات سے ملاقات

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کے نمائندے کی دیالیٰ میں حوزہ علیمہ کی افاضل شخصیات سے ملاقات



23/1/2018


حجۃ الاسلام شیخ عامر جنابی صاحب نے فرمایا کہ میدان میں اہم پیشرفت پر تبادلہ خیال، روزانہ کے واقعات کی خبر گیری اور مومنین کی خدمت کیلئے مشورے سے ایک رائے کو یقینی بنانا اس ملاقات کا مقصد تھا۔
انہوں نے مزید بیان کیا کہ پورے معاشرے اور خاص کر دیالیٰ کے لوگوں کیلئے ان کوششوں کے بہت سارے فوائد سامنے آئیں ہیں یہاں تک کہ مشترکہ پر امن زندگی کو فروغ دینے کی غرض سے  بہت سارے سماجی اور مذہبی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا چکا ہے۔ 
حجۃ الاسلام شیخ عامر جنابی صاحب نے بتایا کہ اس شہر کی عوام اور خاص کر ضرورت مندوں کی مدد کیلئے ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں جسے پورا کرنے میں ہمیں  معاشرے کے سمجھدار اور امور خیریہ میں مشارکت کرنے والے افراد سے مشورے کی ضرورت تھی۔
 اسکے ساتھ ساتھ آپ نے فرمایا کہ ہمیں نجف اشرف میں موجود مرجعیت اور انکی نصیحتوں کے مطابق اپنی زندگیوں میں مزید بہتری لانے کیلئےضروی اقدام کی شدت سے ضرورت ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہر وہ امور ضرور انجام دیئے جائیں کہ جن میں عوام کی خدمت اور انکی یکجہتی کو فروغ ملتا ہو۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں