مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے کویت سے آئے ہوئے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے کویت سے آئے ہوئے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا



29/1/2018


اہل بیت علیہم السلام اپنی مقدس زندگی میں انسانی سلوک میں تبدیلی کا مصدر تھے تاکہ انسان بہتری کی جانب ہدایت حاصل کر سکے
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں کویت سے آئے ہوئے زائرین سے ملاقات میں اہل بیت علیہم السلام کی سیرت سے تمسک کرنے اور انکے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسکے ذریعہ ہی صحیح معنوں میں سچا مسلمان بنا جا سکتا ہے انہوں نے مزید فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام اپنی مقدس زندگی میں انسانی سلوک میں تبدیلی کا مصدر تھے تاکہ انسان اچھی اور صحیح  ہدایت حاصل کر سکے،  انکے مراقد کی زیارت سے سلوک میں بہتری لانی چاہیے اور زیارت کے بعد گناہوں اورغلطیوں کوترک کرنا چاہیے اور استغفار اور اللہ سبحانہ تعالی سے توبہ کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ یہ تمام چیزیں اسے اللہ کے قریب کرسکیں اور زائرین حقیقی سعادت کو محسوس کر سکیں۔
یہ بتانا ضروری ہےکہ انوار نجفیہ فاؤنڈیشن (مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کی جانب سے خدمت خلق میں مشغول ادارہ) کی جانب سے مسلسل منعقد کئے جانے والے ثقافتی دورے کہ جن میں افکار اسلامی، علم کلام، علم اخلاق، فقہ اور سیرت پر دروس دیئے جاتے ہیں کے آخری مراحل کے ضمن میں اس خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں