مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف

مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف



29/1/2018


کے وفد کی بغداد میں ’’علم و ثقافت سے صحیح شہریت بنتی ہے‘‘ عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شرکت
مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے وفد کی بغداد میں ’’علم و ثقافت سے صحیح شہریت بنتی ہے‘‘ عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔
 وفد کے سر براہ حجۃ الاسلام شیخ عادل زرگانی صاحب نے بتایا کہ کانفرنس میں ثقافتی اہمیت کے بہت سارے مسائل اور انسانی افکار کے طریقہ استعمال پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ اس فکر کی کامیابیوں کی حفاظت ہو سکے اورعالم بشریت کی خدمت کے لئے اسے اور بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔
حجۃ الاسلام شیخ عادل زرگانی صاحب نے اپنی گفتگو کے دوران بیان کیا کہ آج جبکہ دنیا میں متضاد ردعمل سامنے آتے رہتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حقیقی اسلام محمدی کے موقف کی وضاحت فرمائیں تاکہ واضح اسلامی رائے کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے ان اسلامی افکار کی ستائش کی کہ جنہیں بہتر سے بہتر طریقے سے پیش کیا گیا ہے اورجسکے ذریعہ عالم بشریت کی اچھی طرح سے خدمت کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس میں کسی طرح کے کسی تعجب کی کوئی بات نہیں ہے اسلئے کہ انسانی طریقے اور راستے اور اسکے افکار و خیال کو درست کرنے کیلئے قران سے بہت سارے حل بیان کئے ہیں کہ جو آج کی ضرورت ہیں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں