شہادت جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی مصیبت کو دنیا پر آشکار رکھنے کیلئے جلوس فاطمیہ کا انعقاد

شہادت جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی مصیبت کو دنیا پر آشکار رکھنے کیلئے جلوس فاطمیہ کا انعقاد



31/1/2018


حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت کا پرسہ و تعزیت پیش کرنے کی غرض سے مرکزی دفتر مرجع  عالی قدر (دام ظلہ) نجف اشرف سے حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام تک جلوس فاطمیہ کا انعقاد ہوا  
مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے حوزہ علمیہ کے علماء، افاضل، اساتذہ، طلاب علوم دینیہ، ماتمی انجمنوں اور نجف اشرف و دوسرے صوبوں کے قبائل و مؤمنین کے ہمراہ پاپیادہ اس جلوس غم میں شرکت فرمائی۔
جلوس غم مرکزی دفترسے برآمد ہوکر شارع الرسول (ص) سے گذرتا ہوا غمگین فضا میں مؤمنین اور جلوس غم کے مشارکین کے نوحہ و ماتم کی دلسوز صداؤں کے ساتھ حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں