حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ) کی مرجع عالی قدردام ظلہ کے وکلاء اور نمائندوں سے ملاقات

حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی (دام عزہ) کی مرجع عالی قدردام ظلہ کے وکلاء اور نمائندوں سے ملاقات



7/2/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے مرجع عالیقدر دام ظلہ کے وکلاءاور نمائندوں کے ساتھ مرکزی دفتر نجف اشرف میں منعقدہ اجتماع سےاپنے خطاب میں فرمایا ’’ضروری ہےکہ معاشرے کو شعائر دینیہ کی بقاء کی طرف متوجہ کریں جبکہ عراق اور دین کے دشمنوں نے پورے معاشرے خصوصا ہماری جوان نسل کو مذہبی اقدار اور اصولوں سے دور رکنھے کی پوری کوشش کی ہے جب کہ یہ اس عراقی معاشرے کا بنیادی حصہ ہے‘‘
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے اس ملاقات میں وکلاء اور نمائندوں کے عظیم کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ مرجعیت نجف اشرف کی ایک اہم طاقت ہیں۔
موصوف نے مزید بیان کیا کہ شریعت اور دین نے دینی مناسبتوں کو زندہ رکھنے پر جو زور دیا ہے وہ معاشرے کے لوگوں میں بہت اثرانداز ہے اور معاشرے کو مذہبی اقدار و اصولوں کی جانب پلٹانے کا یہ مناسب وقت ہے کہ جن کو رسول اکرم (ص) اور انکے اہلبیت (ع) نے مومنین کے نفوس میں کاشت کیا تھا۔
حجۃ الاسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ نے ان گمراہ گروہوں پر بھی اظہار خیال کیا کہ جو مرجعیت اور امامت کا دعوی کرتے رہتے ہیں اور شرعی حوالے سے تقلید کے مسئلے میں شبھات پیدا کرتے رہتے ہیں  اور حالت یہ ہو گئی ہے کہ ملحدین اور ادیان میں شکوک پیدا کرنے والوں میں ہوگئے ہیں انہوں نے فرمایا کہ تکفیریوں پر مرجعیت نجف اشرف اور غیرت مند قبیلوں کی اولادوں کے خون کے فضل سے حاصل ہونے والی فتح کے بعد مرجعیت نجف اشرف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لہذا ضروری ہے کہ معاشرے کو منہدم کرنے والے انکے زہر آلود افکار کو آشکار کیا جائے۔
انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے اور مرجعیت کے درمیان رابطے کے شرعی اور عقلی پہلووں اور اسکے فوائد کو بیان کیا جائے اسلئے کہ حقیقت چھپانے والے افراد اس حقیقت کو چھپانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں