میدان جہاد میں نبرد آزما مجاہدوں کیلئے فوری امداد

میدان جہاد میں نبرد آزما مجاہدوں کیلئے فوری امداد



11/2/2018


مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف ) کے نمائندے داعشی دہشت گردوں سے میدان جہاد میں نبرد آزما مجاہدوں کی خدمت کیلئے ضروری فوری امداد کے ساتھ مطيبيجة پہنچے۔
  حجۃ الاسلام سید معتقد حلی صاحب نے اس دورے کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حسب سابق اس خدمت کا سلسلہ ہمارے پاس موجود مخصوص منصوبہ بندی کے تحت جاری و ساری ہے تاکہ جہاد کفائی کے فتوے پر لبیک کہنے والے بہادروں کی ہر ممکنہ ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے ۔
موصوف نے مجاہدین تک مرجع عالیقدر (دام ظلہ) کی دعائیں پہنچاتے ہوئے فتوے پر لبیک کہنے والے مجاہدین کی صلاحیتوں کی مدح و سرائی کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق کو داعشی دہشت گردوں پر فتح ہمارے بہادر جوانوں کی وجہ سے ہی حاصل ہوئی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں