مؤمنین اپنی صفوں کو منظم کریں اور اپنےبیان میں یکجہتی پیدا کریں

مؤمنین اپنی صفوں کو منظم کریں اور اپنےبیان میں یکجہتی پیدا کریں



21/2/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف ) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں لبنان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ مؤمنین اپنی صفوں کو منظم کریں اور اپنےبیان میں یکجہتی پیدا کریں تاکہ حقیقی اسلام محمدی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے اور اسکے ساتھ ساتھ حقیقی اسلام محمدی کا روشن چہرہ جس کی اہل بیت نبی علیہم السلام نمائندگی کرتے ہیں دنیا پر واضح کیا جاسکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ مؤمنین کی جانب سے نجف اشرف کا دفاع حقیقی اسلامی عقیدے کا دفاع ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں