سوگواران جناب زہراء علیہا السلام محضر مرجعیت میں

سوگواران جناب زہراء علیہا السلام محضر مرجعیت میں



26/2/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف ) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ اور ذی قار سے جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت کی تعزیت پیش کرنے آئے مومنین سے فرمایا کہ  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سے عہد و وفاء کو اہل بیت علیہم السلام کی مودت و محبت کے ذریعے باقی رکھا جائے اسلئے کہ یہی ہستیاں نجات اورحقیقی دین اسلام کی ہدایت کا راستہ ہیں ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ نے جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام پر ہونے والے مصائب کے ساتھ ساتھ جوآپ نے انسانیت اور دین نبی اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کی حفاظت کے لیے تکلیفیں اٹھائیں انکو بھی بیان کیا اور جو اذیتیں آپ علیہا السلام  نے برداشت کی ہیں وہ سب آپ کی اسلام کو صحیح راہ سے ہٹاکر اس میں تحریف کرنے والوں کے سامنے ثابت قدمی اور ڈٹے رہنے کا نتیجہ تھا۔
ملاقات کے آخری حصے میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے عراق اور عراقیوں کے حفظ و امان اور دشمنوں کے فریب سے سلامتی کیلئے دعائیں فرمائی  
اپنی جانب سے مومنین نے تیسری روایت کے مطابق جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کا پرسہ مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں پیش کیا اور مرجع عالی قدر دام ظلہ سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات پر انکا شکریہ ادا کیا  ۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں