مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں ترکی میں مقیم عراقی سفیر

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں ترکی میں مقیم عراقی سفیر



26/2/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی ( دام ظلہ الوارف ) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ترکی میں موجود عراقی سفیر جناب ڈاکٹر حسین الخطیب سے ملاقات میں زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ضروری ہے کہ تمام بین الاقوامی تعلقات میں عراق اور عراقی عوام کے مفادات اور ملک کی حاکمیت موجود رہے ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ پوری دنیا میں موجود عراق کی سفارتوں کو چاہیئے کہ وہ عراقی عوام اور اسکے حقوق کے مطالبے کی نمائندگی  کرے  ۔
واضح رہے کہ  اس ملاقات میں ترکی کے ساتھ عراق کے مشترکہ مفادات اور مسائل میں عراقی سفارت خانے کے کردار بھی زیر نظر لائے گئے ۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں