مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے وفد سے فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے وفد سے فرمایا



6/3/2018


’’ضروری ہے کہ آپ میں سے ہر فرد زائرین سے حسن تعامل میں اہل بیت علیہم السلام کے اخلاق کی تصویر پیش کرے‘‘
مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام  کے وفد سے ملاقات میں اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات کے بعد زائرین اور مقامات مقدسہ میں خدمت انجام دینے والوں کی منزلت و شرف کو مہمان وفد کے سامنے بیان کیا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے بیان فرمایا کہ  سعادت کے حصول اور بروز قیامت حضرت امام حسین علیہ السلام  کی شفاعت  کے درجے پر فائز ہونے کے لئےانکے اور انکے زائرین کی خدمت میں اخلاص ضروری ہے  ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ نے مزید فرمایا کہ ضروری ہے کہ آپ میں سے ہر فرد زائرین سے حسن تعامل میں اہل بیت علیہم السلام کے اخلاق کی تصویر پیش کرے تاکہ ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی جانب حقیقی دعوت دینے والے بنیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں