مرجع عالی قدر دام ظلہ کےنمائندے کا کرکوک میں فوجی کیمپ کا دورہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ کےنمائندے کا کرکوک میں فوجی کیمپ کا دورہ



7/3/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے نمائندے  حجۃ الاسلام الشیخ صالح الحاتمی صاحب نے صوبہ کرکوک کے علاقے دبس میں واقع فوجی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مرجع عالیقدر دام ظلہ کے نمائندے وقتافوقتا افواج عراق اور خاص کر حشد شعبی کے کیمپوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ موجودہ صورتحال سے واقفیت حاصل کرکے وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے مجاہدین کے شانہ بشانہ میدان کارزار میں موجود ہوں۔
  حجۃ الاسلام الشیخ صالح الحاتمی صاحب نے بیان فرمایا کہ عراق کی سرزمین اب ہر ان لوگوں کی زیادتوں سے محفوظ ہے کیونکہ مضبوط ارادوں کے ساتھ ہمارے مجاہدین نے کسطرح انہیں جواب دینا ہے اسکی انھیں خوب خبر ہے ۔
انہوں نے بہادروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانکی بلند معنویت اور وطن کی ہمیشہ سر بلندی کی خاطرانکی قربانیوں پر فخر و مباہات کا اظہار کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں