نجف اشرف دنیا کے سب سے بڑے علمی اورمذہبی تربیت گاہ کا مرکز ہے

نجف اشرف دنیا کے سب سے بڑے علمی اورمذہبی تربیت گاہ کا مرکز ہے



15/3/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں سید خوئی(رح) فاؤنڈیشن کے ہمراہ اٹلی سے آئے ہوئے Agio فاؤنڈیشن کے مشترکہ وفد کہ جو مذاہب کے درمیان باہمی گفتگو اورحتی المقدور ایک دوسرے کو قریب لانے پر کام کرتی ہے  سے ملاقات میں فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور مذاہب کے درمیان باہمی گفتگواور حتی المقدور ایک دوسرے کو قریب لانے کی غرض سے نجف اشرف میں کانفرنس کے انعقاد پر غور و خوض کیا گیا اسلئے کہ نجف اشرف دنیا کے سب سے بڑے علمی اور مذہبی تربیت گاہ کا مرکز ہے ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مذکورہ افکار و خیال کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ مذاہب کو حتی المقدور ایک دوسرے کے قریب لانے کے منصوبوں کو نجف اشرف ممکنہ معنوی مدد  دےگا تاکہ ان کے درمیان بغض و حسد کا خاتمہ ہوسکے اور حقیقی اسلام محمدی کی معرفت کرائی جا سکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے بیان فرمایا کہ حقیقی اسلام محمدی آپس میں میل جول کے ساتھ پرامن زندگی بسر کرنے، محبت، بھائی چارگی ، ایک دوسرے سے قربت اور معاشرے میں ہر فضیلتوں کے نشر کرنے کا طرفدار ہے ۔  انہوں نے مزید فرمایا کہ قربت، آپس میں میل جول کے ساتھ پر امن زندگی بسر کرنے اور احترام متبادل  کیلئے اہل بیت علیہم السلام کی نصیحتوں اور حکمتوں کو مشعل راہ قرار دیکر اس پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں