مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں جناب سید عمار حکیم صاحب کی آمد

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں جناب سید عمار حکیم صاحب کی آمد



15/3/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ جناب سید عمار حکیم صاحب سے ملاقات میں عراق کے موجودہ سیاسی صورتحال اور ملک عراق کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کیا گیا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے بیان فرمایا کہ ضروری ہے کہ سیاسی عمل کے نتیجے صرف اور صرف عراقی معاشرے کے حق میں ہواسکے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ کرپشن اور سیاسی کھنیچ تان سے دور ایک مضبوط عراق کیلئے لگن کے ساتھ کام کیا جائے  نہ کہ ایک کمزور عراق کیلئے کہ جسکی مرضی ہو یا جسکا دل چاہے اپنی منفعت کیلئے اسے نوچے اور چھینے۔  
اپنی جانب سے جناب سید عمار حکیم صاحب نے حالیہ سیاسی صورتحال اور حالیہ کارکردگی کو مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں پیش کیا اور عراق کی خدمت کی خاطر انکی نصیحتوں اور انکے ارشادات پر انکا شکریہ  ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں