مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکیل کی جرمنی میں عراقی سفیر سے ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکیل کی جرمنی میں عراقی سفیر سے ملاقات



25/3/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کے لبنان اور شام میں وکیل حجۃ الاسلام  الشیخ علی بحسون دام عزہ نے اپنے حالیہ جرمنی کے دورے میں وہاں عراقی سفیر جناب ضیاء محمود الدباس صاحب سے ملاقات کرکے وہاں پرمقیم عرب شہریوں خصوصا عراقی باشندوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
حجۃ الاسلام  الشیخ علی بحسون دام عزہ نے  اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ ضروری ہے کہ  ہر اس ملک کہ جس کی طرف مسلمان ہجرت کرکے آئے ہیں انہیں اپنے مسلمان ہونے کی شناخت اور خصوصیات جیسے شجاعت، غیرت و حمیت، مروت کو باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ  عالم ہجرت میں نشو و نما پانے والی دوسری اور تیسری نسلوں تک منتقل کرنا چاہیئے تاکہ  دوسری قوموں کی شناخت اور خصوصیتیں ان پر اثر انداز نہ ہونے پائیں اور ان میں اپنی شناخت و خصوصیت کی حفاظت  کی جائے۔
موصوف نے مزید بیان کیا کہ عالم ہجرت میں عراقیوں میں اتحاد اور اپنے وطن سے انکے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لگن کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اسکے ساتھ ساتھ انہیں اختلافات، فرقت اور تعصب کے عوامل سے دور رکھا جائے۔
عالم ہجرت میں خصوصا جرمنی میں عراقیوں کے درمیا ن آپسی تعلقات اس بنیاد پر ہوں کہ وہ  آپس میں ایک دوسرے کے موافق رہیں  اور سیاسی  امور پر گفتگو ان اداروں پر چھوڑ دیں کہ جن سے ان امور کا ربط ہے اور وہاں بھی سیاسی گفتگو میں ایک دوسرے کی رائے اور احترام متبادل کا خاص خیال کیا جائے  ۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عالم ہجرت میں  دین اور قومیت و شہریت یہ دونوں  اہم  عنوان ہونے چاہئیں جسکے ذریعہ انکی شناخت کی جائے اور تمام افراد ان دونوں عنوانوں کے سایہ تلے جمع ہوں۔
حجۃ الاسلام  الشیخ علی بحسون دام عزہ نے   عراقی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہاں موجود امت مسلمہ کہ جو مقامات مقدسہ کی زیارات کو آنا چاہتی ہیں انکے ویزے کے امور میں  انکی مدد کے ساتھ ساتھ انہیں رعایتیں فراہم کی جائیں اسلئے کہ ان زیارتوں کا ان پر  دینی و مذہبی ، ثقافتی  اور ذہنی بہت بڑا اثر ہوتا ہے اور اس کے ذریعہ وہ اپنے ملکوں، اپنے وطن، مقامات مقدسہ اور مرجعیت  نجف اشرف سے اپنے رابطے مزید مستحکم کر سکتے ہیں اسکے علاوہ جبکہ عراق کی مومنین کے دلوں میں خصوصی عظیم جگہ ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں