جنگ زدہ مظلوم عراقی عوام کی خدمت در حقیقت اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے

جنگ زدہ مظلوم عراقی عوام کی خدمت در حقیقت اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے



10/4/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) نے اپنے مرکزی دفتر میں نجف اشرف میں سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ  ڈاکٹر ضرغام کیکو اور انکے وفد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نجف اشرف کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں اور انہیں واقعی زندگی میں نافذ کریں 
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے تاکید فرمائی کہ جنگ زدہ مظلوم عراقی عوام کی خدمت  در حقیقت اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے اور نجف اشرف  ایسا شہر ہے جسکی اپنی ایک خاص اور الگ پہچان اور شناخت ہے  اسلئے ضروری ہے کہ ہر طرح کےغلط تجاذبات سے بلند  رہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ صدیوں سے لوٹے گئے عراقیوں کے سارے حقوق واپس لانے  کیلئے تمام لوگوں کو کوششیں کرنی چاہئے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں