مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے کربلاء میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے کربلاء میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت



7/4/2018


مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف) کی طرف سےحجۃ الاسلام سید حاتم موسوی صاحب نے جامعۃا لمصفطفی ٰ العالمیہ سے فارغ التحصیل طلاب کی کانفرنس جو کہ جامعۃ المصطفی ٰ علم و عمل کی سربراہی کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی اسمیں شرکت فرمائی۔
مرکزی دفتر کے وفد کے سربراہ حجۃ الاسلام سید حاتم موسوی صاحب نے بیان فرمایا کہ   عراق علم و نور کی مشعل بلند کئے ہوئے ہے اور اسکا یہ حق ہے کہ وہ ترقی یافتہ ممالک میں پیش پیش رہے انہوں نے مزید بیان کیا کہ  سابقہ صدامی نظام کی قساوت اور ہجرتوں کے باوجود عراقیوں کی اچھی خاصی تعداد علم و افکار کی سربراہی کرتی رہی۔
حجۃ الاسلام سید حاتم موسوی صاحب نے بیان کیا کہ یہ عمدہ یونیورسٹی عزت و احترام کے ساتھ ساتھ شکر و تقدیر کی مستحق ہے اسلئے کہ انہوں نے طلاب علم و دانش کیلئے اپنی آغوش کو پھیلایا ہے اسلئے ضروری ہے کہ  اس کانفرنس کے ختامیہ بیان سے تمسک اختیار کیا جائے اسلئے کہ اس میں اس عمدہ یونیورسٹی کی عظمت ہے اور اسکی طلبہ پروری کی عکاسی ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں