مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ایرانی وزیر ثقافت سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ایرانی وزیر ثقافت سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ



27/4/2018


ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ اسلام کی عظمت اور برتری کو باقی رکھنا اللہ کی راہ  میں جہاد ہے

مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں   جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر ثقافت  محترم جناب سید عباس صالحیی صاحب سےانکے وفد کے ہمراہ ملاقات میں ان سے انکی وزارت کی خدمات، انکے نشاطات اور خاص کر عراق اور ایران کے مابین ثقافتی تعلقات کے متعلق انکے معروضات کو سنا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے تاکید فرمائی  کہ اسلامی مملکتوں اور خصوصا ثقافتی امور کی وزارتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ  ملت اسلامیہ میں اسلام اور مسلمانوں کی عزت و عظمت کی روح کی کاشت کاری  کریں اور اسکے نتیجے میں اسلامی روایتوں پر فخر کریں اسلئے کہ اسلام کے دشمن اسلامی شناخت کو خطرہ پہچانے کی کوششوں میں لگے ہیں اسلئے  ضروری ہے کہ ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ  اسلام کی عظمت اور برتری کو باقی رکھنا   اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔  
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ہر ان کوششوں کا خیر مقدم کیا کہ جسکے تحت اسلامی  ممالک کے درمیان تعلقات  بہتر سے بہتر ہوں خاص کر جمہوریہ اسلامی ایران اور عراق کے درمیان۔  
اپنی جانب سے مہمان وزیر جناب صالحیی صاحب نے مرجع عالی قدر دام ظلہ  کی  خدمت میں انکی وزارت کی جانب سےطبع کئے جارہے مجلے پیش کرتے ہوئے قیمتی وقت اور نصیحتوں اور ارشادات پر انکا شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں