مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وفد کی عمان میں عراقی سفیر سے ملاقات

مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وفد کی عمان میں عراقی سفیر سے ملاقات



29/4/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ  الوارف  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ عمان میں عراقی سفیراور وہاں  سفارت کے تمام ذمہ داران سے ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کی دعائیں اور انکا پیغام پہنچایا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے سفارت کے ذمہ داروں سے اس ملاقات میں وہاں موجود عراقیوں کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ سفارت تمام عراقیوں کی دیکھ بھال کرے۔
موصوف نے مزید فرمایا کہ وزارت خارجہ عراق کو عراق میں ہر قسم کی سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے انتھک کوششیں کرنی چاہئے اور جہاں بھی جائیں عراق کی حقیقی تصویر پیش کریں۔
اپنی جانب سے سفارت کے ذمہ داران نے اس اہم ملاقات اور انکے ارشادات پر مرکزی دفتر اور انکے وفد کاشکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں کی کہ  پروردگار مرجع عالی قدر دام ظلہ کا صحت و سلامتی کے ساتھ سایہ ہمارے سروں پر باقی  رہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں