مصباح الدجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور المہدی ٹی وی کے ڈائریکٹر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

مصباح الدجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور المہدی ٹی وی کے ڈائریکٹر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

14/5/2018




مصباح الدجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر علامہ غلام صابر اور المہدی ٹی وی کے ڈائریکٹر شوذب علی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ نوجوان نسل کی تربیت اور ان کی صحیح رہنمائی بہت ضروری ہے. اور اس نوجوان نسل کی تربیت یونیورسٹیز اور ٹی وی چینلز کے ذریعے ہو سکتی ہے. مگر ہو نہیں رہی. لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے. اور یہ تب ممکن ہے جب یونیورسٹیز اور میڈیا کو درست سمت استعمال کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کی صحیح تربیت ہو سکے.

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں